ہوم / کھیل / فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے شروع ہوگا

فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے شروع ہوگا

برازیلیہ … فیفا کے زیراہتمام انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے 17 نومبر تک برازیل میں کھیلا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی گروپ ڈی میں امریکا، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔ ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد … پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے