ہوم / تازہ ترین / ٹیسٹ میچ: پہلے دن سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے
Sri Lankan batsman Dimuth Karunaratne, center, falls down after a delivery of Pakistani pacer Naseem Shah hitting his neck during the first-day of the 1st cricket test match between Pakistan and Sri Lanka, in Rawalpindi, Pakistan, Wednesday, Dec. 11, 2019. (AP Photo/Anjum Naveed)

ٹیسٹ میچ: پہلے دن سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے

پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے اور اوشادا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری جب کرونارتنے 59 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 109 کے مجموعی اسکور پر اوشادا فرنینڈو بھی 40 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار ہوگئے۔  اس کے بعد کوشل مینڈس اور اینجلو میتھیوس بالترتیب 10 اور 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹیں عثمان شنواری اور نسیم شاہ نے حاصل کیں۔ سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دنیش چندی مل تھے جو صرف دو رنز بناسکے۔ 68 اوورز کے بعد خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور پہلے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا۔ کھیل ختم ہوا تو دھنن جایا ڈی سلوا 38 اور  نیروشن ڈک ویلا 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، عابد علی اور عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔   قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔ اظہر علی کا کہنا تھا وکٹ کو دیکھ کر چار فاسٹ بولرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا، یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں لیکن دونوں نے سری لنکا کے خلاف کوئی ٹیسٹ پاکستان میں نہیں کھیلا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

‘اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروالیتے’

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے …

بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے