ہوم / کھیل / جنوبی افریقی گولفر گیری پلیئر نے عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دے دیا
Golf lend Gary Player of South Africa tees off during the Par 3 contest prior to the start of the 80th Masters of Tournament at the Augusta National Golf Club on April 6, 2016, in Augusta, Georgia. / AFP PHOTO / Nicholas Kamm

جنوبی افریقی گولفر گیری پلیئر نے عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

اسلام آباد… عالمی شہرت یافتہ جنوبی افریقی گولف پلیئر گیری پلیئر نے وزیراعظم عمران خان کو نیلسن منڈیلا کے بعد اپنا ہیرو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں آپ کی لیڈرشپ کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں اور اس کی پیروی کر رہا ہوں، کاش میرے پاس آپ کی عظمت بیان کرنے کے لئے چرچل اور شیکسپیئر کے الفاظ ہوتے‘۔انہوں نے کہ نیلسن منڈیلا کے بعد آپ میرے ہیرو ہیں، میں جب نیلسن منڈیلا کو دیکھتا تھا تو رو پڑتا تھا کہ کیسے انہوں نے ایک قوم کے لئے جدوجہد کی وہ بہت رحم دل اور ایک فرشتہ صفت انسان تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ آپ کے لئے ابھی حالات انتہائی مشکل ہیں اور اپنا پیغام پہنچانے کے لئے آپ کو مزید دو سال درکار ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ اکبر‘۔گیری پلیئر نے گولف کے کھیل میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں، وہ واحد غیر امریکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے گولف کے چاروں میجر جیتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد … پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے