ہوم / کھیل / کچھ کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اُترے، مصباح الحق

کچھ کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اُترے، مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے۔ مصباح الحق کا فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر تیار کیا جاتا تھا لیکن اس بار ہم نے دنیائے کرکٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے فٹنس معیار کو پیش نظر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ اب 4 ماہ بعد نہیں بلکہ ہر 2 ماہ بعد ہوں گے، کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار بھی بڑھا دیا ہے۔ قومی کرکٹرز کے حالیہ فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ حالیہ نتائج میں چند کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کر سکے تاہم موجودہ معیارحاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گزشتہ معیار سے بہتر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کو 4 روز تک محدود کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہڈ کوچ کا کہنا تھا ٹیسٹ کرکٹ کو پانچ روز تک برقرار رکھنے کا حامی ہوں، چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچپسی ختم ہو جائے گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ میں بولرز کے ان فٹ اور تھکنے کے امکانات بڑھنے کی امید ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

نیویارک سٹی کی طرح سٹی گورنمنٹ کو بھی ڈائیورس بناونگا، سکاٹ سٹنگر

نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار و موجودہ کمپٹرولر سکاٹ سٹنگر کا پروگریسو امریکن کمیونٹی …

‘زندگی تماشا’ کے جائزے کے لیے سنسر بورڈ کا خط اسلامی نظریاتی کونسل کو موصول

اسلام آباد: ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ‘‘زندگی تماشا’’ کے جائزے کے لیے چیئرمین سنسر …

اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار انڈسٹری میں  سب سے زیادہ معاوضہ لینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے