ہوم / تازہ ترین / دورہ آسٹریلیا کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان،سرفراز احمد ٹیم سے بالکل آوٗٹ

دورہ آسٹریلیا کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان،سرفراز احمد ٹیم سے بالکل آوٗٹ

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور پہلی مرتبہ محمد موسیٰ، عثمان قادر، خوشدل شاہ، کاشف بھٹی اور نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔پیر کے روز مصباح الحق نے آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ چیمپیئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا۔اس حوالے سے حیران کن انتخاب مرحوم لیجنڈ لیگ سپنر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر کا ہے جنھیں مصباح الحق کے مطابق ’آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے‘ کے باعث ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔رواں برس 26 سالہ عثمان قادر قومی ٹیم میں شمولیت نہ ہو سکنے کے باعث آسٹریلیا منتقل ہونے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے تھے۔لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ کی عمر محض 16 برس ہے جبکہ رواں برس اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد موسیٰ کی عمر 19 برس ہے۔ دونوں فاسٹ بولرز کو ان کی تیز رفتار کے باعث بطور سرپرائز پیکج ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔وکٹ کیپر و بیٹسمین سرفراز احمد کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد عام کھلاڑی کی حیثیت سے بھی پاکستان کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر کرنے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ان کی کارکردگی اور اعتماد دونوں متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

ٹرمپ نے مودی کو 3 ارب ڈالر کا ڈیفنس بِل تھما دیا، کوئی ٹریڈ ڈیل نہ ہو سکی

بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاع، توانائی اور ٹیلی مواصلات کے معاہدے طے پائے ہیں …

اسپین: ہوٹل میں ایک ڈاکٹر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر پورا ہوٹل لاک ڈاوٗن

اسپین کے ٹینی رائف شہر کے ایک کینری آئی لینڈ میں واقع ہوٹل کو اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے