ہوم / کھیل / پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں بُری طرح ناکام

پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں بُری طرح ناکام

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی قومی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔ پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 126 رنز درکار ہیں۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 248 رنز درکار تھے اور شان مسعود اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کا اسکور 123 رنز پر پہنچا تو شان مسعود 68 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار ہو گئے۔ اسد شفیق بھی ناتھن لیون ہی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، انہوں نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیال رہے کہ برسبین ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

ویرات کوہلی کو اپنی ہی ٹیم کے روہیت شرما سے خطرہ

دنیائے کرکٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے