ہوم / تازہ ترین / ایک موقع اور دو، چیف سلیکٹر مصباح الحق کا مطالبہ

ایک موقع اور دو، چیف سلیکٹر مصباح الحق کا مطالبہ

آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے باوجود چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز موجودہ ٹیم کو ایک اور موقع دینے کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اپنے ایک بیان میں چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اور وہاں اسپنرز کے لیے پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت بہتر تھی مگر ہماری بیٹنگ لائن اپ کو وارنر کی طرح لمبی اننگز کھیلنا چاہیے تھی۔ مصباح الحق نے اسپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی کامیابی میں یاسر شاہ کی کارکردگی ہمیشہ اہم رہی ہے اور امید ہے کہ یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے۔ سری لنکا سے سیریز بھی مشکل ہوگی کیونکہ ان کے پاس نوجوان بولنگ اٹیک ہے جو اچھا ہے لہٰذا ہمیں اچھے نتائج کے لیے سری لنکا کے خلاف بہت محنت کرنا ہوگی۔ مصباح الحق نے کہا کہ اب بیٹھ کر دیکھیں گے کہ آئندہ کے لیے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے، کوشش ہوگی ان لڑکوں کو ایک اور چانس دیں کیونکہ میں سری لنکا کے خلاف ٹیم میں ان لڑکوں کو موقع دینے کے حق میں ہوں۔ بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورے پر جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے، نوجوان ٹیم تھی اس عمر میں اتنی سنجیدگی نہیں آتی حالانکہ عمران خان اچھے بولر ہے مگر وہ دباؤ کا شکار ہوگئے۔ میں نے 35 سال کرکٹ میں گزارے، ان لڑکوں کو وقت دیں کیونکہ ان لڑکوں کو ایک یا دو ٹیسٹ میچ پر باہر کرنا زیادتی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا بیان نہیں بدلوں گا، یہی لڑکے مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ہیں، شاہین آفریدی کی مثال سب کے سامنے ہے،ان لڑکوں کو 6 ماہ یا ایک سال کا عرصہ دیا تو بہترین نتائج ملیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ: دونوں ٹیموں نے اپنی ایک ایک اننگ مکمل کر لی

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز  …

صبر کرو جیت کر بھی دکھائیں گے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان

شکست سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔ آج ہارے ہیں تو کل جیت بھی جائیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے