ہوم / کھیل / نیٹ پریکٹس کی بنیاد پر ٹیم میں شمولیت کے یہی نتائج سامنے آنا تھے،عبدالرزاق

نیٹ پریکٹس کی بنیاد پر ٹیم میں شمولیت کے یہی نتائج سامنے آنا تھے،عبدالرزاق

پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی مایوس کردیا ہے۔  لاہور  میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ کرکٹ کے لحاظ سے آسڑیلیا ایک مشکل ملک ہے اور مشکل حالات میں ہی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  محض نیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو میچ کھلانا شروع کردیں تو یہی نتائج ملیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم نچلی رینکنگ کے باعث ہمارے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی اسے اچھا موقع سمجھیں۔کھلاڑیوں کو موقع اور اعتماد دیا جانا چاہیئے۔ دوسرے ٹیسٹ میں تین تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن غلط تھی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز 589 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

ویرات کوہلی کو اپنی ہی ٹیم کے روہیت شرما سے خطرہ

دنیائے کرکٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے