ہوم / کھیل / صبر کرو جیت کر بھی دکھائیں گے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان

صبر کرو جیت کر بھی دکھائیں گے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان

شکست سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔ آج ہارے ہیں تو کل جیت بھی جائیں گے۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستانی شائقین اور میڈیا سے کہا کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیا ہوا اگر آج آسٹریلیا سے ہار گئے کل جیت کر بھی دکھائیں گے۔ انہوں نے صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ راتوں رات سب کچھ نہیں بدلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ہوم گراوٗنڈ پر کوئی پہلی بار نہیں ہارا جس پر اتنی تنقید کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا میں مسلسل 14 ٹیسٹ ہار چکا ہے لیکن اس بار ٹیم مقابلہ کرتے دکھائی نہیں دی۔ وسیم خان نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں صبر کرنا چاہیئے۔ بورڈ طویل المدتی منصوبہ کر رہا ہے اور ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ وسیم خان نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میں ساتویں اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ ہم اسے راتوں رات تبدیل نہیں کر سکتے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوچز تبدیل کر دیں اور سب اچھا ہو جائے اور ہم دنیا بھر کو شکست دینا شروع کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنا ہے، اس پر ٹائم ضرور لگ سکتا ہے لیکن نتائج سامنے آئیں گے۔ ‏چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے لیکن آسٹریلیا میں جو بھی ٹیم آتی ہے اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں۔ وسیم خان نے کہا کہ بابرا عظم نے غیر معمولی اننگز کھیلیں جب کہ بولنگ میں بھی کچھ اچھی چیزیں سامنے آئیں ۔

یہ بھی چیک کریں

ویرات کوہلی کو اپنی ہی ٹیم کے روہیت شرما سے خطرہ

دنیائے کرکٹ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے