ہوم / کھیل / آسٹریا کے کھلاڑی یو ایس اوپن 2020ء کے فاتح، تین ملین ڈالرز کا انعام

آسٹریا کے کھلاڑی یو ایس اوپن 2020ء کے فاتح، تین ملین ڈالرز کا انعام

آسٹریا کے کھلاڑی ڈومینک تھیم نے یو ایس اوپن 2020ء کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے تین ملین ڈالرز کا انعام حاصل کر لیا ہے۔

یو ایس اوپن کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کوئی کھلاڑی اپنے پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجود کھیل میں واپسی کرے اور جیت اپنے نام کرلے۔ انہوں نے یہ فتح ایلگزینڈر زوری کو شکست دے کر حاصل کی۔

آسٹریا کے ڈومینک اور ایلگزینڈر زوری کے درمیان یہ تھکا دینے والا میچ چار گھنٹوں اور دو منٹ تک جاری کیا۔ تھیم نے 2.6، 4.6، 6.4، 6.3، 7.6 سے جیت اپنے نام کی۔ یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا کہ فائنل کا نیتجہ ٹائی بریک کے ذریعے حاصل ہوا۔

ڈومینک تھیم کا مقابلہ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اور ایلگزینڈر زوری دونوں ہی فتح کے اہل تھے۔ میری خواہش ہے کہ آج دو فاتح ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی کا ایک بڑا مقصد حاصل ہوا ہے، میرا ایک خواب، جو کئی برسوں سے میرے ذہن میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے