ہوم / تازہ ترین / ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں واش آوٗٹ کر دیا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں واش آوٗٹ کر دیا

ٓسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی باوٗلنگ اور بیٹنگ دونوں مکمل طور پر ناکام رہیں۔ آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز سے جیت لیا۔ ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 589 پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے صرف تین کھلاڑی آوٗٹ کر سکا تھا۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 335 اسکور کیا اور وہ ناٹ آوٗٹ رہے۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں صرف 302 رنز بنائے۔ دوسری اننگ بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو دی اور پاکستانی بیٹمسمین صرف 239 رنز بنا پائے۔ آسٹریلیا کے اسپینر ناتھن لیون نے 69 رنز دے کر پانچ پاکستانی کھلاڑیوں کو آوٗٹ کیا۔ پاکستان کے مسعود نے صرف ایک سینچری بنائی۔ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے سیریز دو صفر سے جیت لی اور پاکستان کو واش آوٗٹ کر دیا۔

یہ بھی چیک کریں

ٹرمپ نے میکسیکو کے ڈرگز مافیاز کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ موٗخر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے ڈرگز مافیاز کو دہشت گرد قرار دینے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے