ہوم / کھیل / پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کا ایک اور اعزاز

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کا ایک اور اعزاز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  ایلیٹ  پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار  نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ علیم ڈار  ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپر وائز کرنے والے امپایر بن گئے ہیں۔ علیم ڈار  نے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میچوں کا ریکارڈ توڑا ہے  اور اس وقت وہ  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جو ان کا 129 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ 51 سالہ علیم ڈار نے سن 2000 می اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ 207 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھی ا مپائرنگ کر چکے ہیں۔

 علیم ڈار کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کے بارے میں سوچا نہیں تھا مگر اس وقت بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔ علیم ڈار 200 میچز کو سپروائز کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے ایمپائر بن چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے