ہوم / بین الاقوامی / امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے فیس بک کی بھارت نواز پالیسی بے نقاب کردی

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے فیس بک کی بھارت نواز پالیسی بے نقاب کردی

 امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے فیس بک کی بھارت نواز پالیسی بے نقاب کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ نفرت انگیز مواد شیئر کرنے کے باوجو د سوشل میڈیا پلیٹ فارم بی جے پی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے فیس بک کی بھارت نوازی کا بھانڈا پھوڑ دیا، سوشل میڈیا ایپ مالی مفاد کھونے کے خوف سے بی جے پی کے متعصب رہنماؤں کے خلاف اقدام کرنے سے گریزاں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاکہ لوگوں کو مسلمانوں کے قتل پر اکسانے اور مساجد کو منہدم کرنے کی دھمکی دینے والا بی جے پی کا سیاستدان فیس بک اور انسٹا گرام پر اب تک فعال ہے حالانکہ سوشل میڈیا پوسٹس کو مانیٹر کرنے والے، فیس بک اہلکار راجا سنگھ کی پوسٹس کو نفرت آمیز قرار دے چکے ہیں مگر بھارت میں تعینات فیس بک ایگزیکٹو نے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک ایگزیکٹو انکھی داس نہ صرف بی جے پی حامی ہیں بلکہ نریندر مودی کی تعریف میں آرٹیکلزبھی لکھ چکی ہیں، انکا موقف ہے کہ بی جے پی رہنماؤ ں کے خلاف اقدام سے کمپنی کے کاروبار کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستانی صارفین کی اکاؤنٹ سیکیورٹی کے لیے فیس بک کے مفید مشورے

اسلام آباد: فیس بک پاکستان نے اپنے صارفین کے اکاؤنٹ محفوظ ترین بنانے کے لئے انتہائی …

پاکستانی اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی بہتر نگرانی کیسے کرسکتے ہیں؟

سوشل میڈیا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے جڑے رہنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے