ہوم / فن فنکار / ’یہ وطن تمہارا ہے‘ شوبز ستاروں کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو نئے انداز سے خراج تحسین

’یہ وطن تمہارا ہے‘ شوبز ستاروں کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو نئے انداز سے خراج تحسین

معروف شوبز شخصیات نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو  مقبول نغمے ’یہ وطن تمہارا ہے‘ سے نئے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

شوبز  ستاروں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا صدا بہار  ملی نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے‘ کا انتخاب کیا اور سب نے اپنی آواز شامل کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

ان ستاروں میں عدنان صدیقی، یاسر حسین، عمران عباس، حرا مانی، اسد قریشی، زارا نور عباس، نمرہ خان،  فیصل قریشی، سعدیہ خان اور کچھ نئے اداکار شامل ہیں۔

اس کی کمپوژنگ موسیقار شانِ حیدر (نقش) نے انجام دی ہے جب کہ اداکاروں نے ویڈیو لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں ہی بنائی ہے۔

اداکاروں کی جانب سے پیش کیا گیا یہ نغمہ 5 منٹ 14 سیکنڈ پر مشتمل ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، 154 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں آج کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی …

عید تعطیلات کے بعد ملک میں دکانیں اور بازار کھل گئے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے