ہوم / فن فنکار / طیارے حادثے کا شکار زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم

طیارے حادثے کا شکار زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم

22 مئی کو کراچی کے علاقے جناح گارڈن میں بد قسمت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم ‘سکہ’ ریلیز ہو گئی۔

اس مختصر فلم ‘سکہ’ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے صداکاری کی ہے اور فلم میں دو خواتین کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف زندگی گزار رہی ہیں۔

زارا عابد کی پہلی اور آخری مختصر فلم کی ہدایت کاری احمد صارم نے کی ہے جس میں زارا عابد نے ہی دونوں خواتین کا کردار ادا کیا ہے جن کی زندگیاں تو مختلف ہیں لیکن خواہشات ایک سی ہیں۔

اس ضمن میں مختصر فلم ‘سکہ’ کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے سال اس فلم کی کہانی تحریر کی تھی اور اس وقت میں نے زارا سے رابطہ کیا تھا اور انھوں نے اس فلم میں اداکاری کرنے کی حامی بھری تھی’۔

نوجوان ہدایت کار نے بتایا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنا چاہ رہے تھے، ان کے چینل کا نام قصہ نگری ہے اور اس پر اپ لوڈ کی جانے والی پہلی فلم ‘سکہ’ ہے جس میں زارا عابد نے اداکاری کی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

‘جہاز چلتے پھرتے میزائل لگتے ہیں’، چیف جسٹس نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے کا …

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غفلت کے باعث گرا

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے