ہوم / فن فنکار / ہالی ووڈ اداکار کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی

ہالی ووڈ اداکار کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز ’’ہیری پوٹر‘‘ کے مرکزی کردار ڈینیئل ریڈ کلف کو راہگیر نے بے گھر سمجھ کر بھیک دے دی۔

اداکار ڈینیئل ریڈ کلف کے ساتھ حیرت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ نیو یارک کے دورے پر تھے اس دوران انہیں ایک راہگیر نے بے گھر اور بھکاری سمجھ کر بھیک دے دی۔ ڈینیئل ریڈ کلف نے بی بی سی کے ایک شو میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں نیو یارک کی ایک دکان کے باہر اپنے پالتو کتے کے ہمراہ  کھڑا ہوا تھا کیوں کہ اس دوران میری گرل فرینڈ دکان کے اندر موجود تھی۔داکار نے یہ بھی کہا کہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے میں سر پر ہوڈی اور جسم پر بڑا سا کوٹ پہنا ہوا تھا، اس دوران میں گھٹنوں کے بل بیٹھا اور کتے کو سہلا کر حرارت دینے لگا اس وقت میں نے دیکھا کہ کچھ فاصلے پر کھڑا شخص مجھے دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔ پھر وہ اگے بڑھا اور میرے کاندھے پر 5 ڈالر رکھے اور کہنے لگا کہ کافی خود خرید لینا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے