ہوم / فن فنکار / سجل علی اور احد رضا میر آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

سجل علی اور احد رضا میر آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی کا پرستار بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی منگنی اس سال ہوئی تھی۔ دونوں فنکاروں کے خاندان آئندہ سال شادی کا فیصلہ کر رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ دونوں کے قریبی خاندانی ذرائع کہتے ہیں کہ شادی کی تقریب ترکی میں ہو گی جس میں سجل علی اور احد رضا کے قریبی رشتہ دار اور دوستوں کو دعوت دی جائے گی۔ شادی کے بعد ایک استقبالیہ تقریب پاکستان میں منعقد کی جائے گی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ سجل اور احد نے 6 جون کو سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوخشخبری دی تھی۔ احد رضا پاکستان کی فلم اور ٹی وی ڈراموں کے نامور اور سینئر اداکار احمد رضا میر کے صاحبزادے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

نازوں پلی بنٹی اب اسلام آباد میں ڈھابہ چلا کر گزر بسر کر رہی ہے

کہتے ہیں وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ آج امارت میں ٹھاٹھ باٹھ تو کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے