ہوم / فن فنکار / مہربانی کر کے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں: سونیا حسین

مہربانی کر کے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں: سونیا حسین

اکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پرترک فنکاروں کے حوالے سے جاری بحث سے تنگ آکراپیل کی ہے کہ مہربانی کرکے ترک فنکاروں کی جان بخش دیں۔

تفصیلات کے مطابق جب سے ترکی کا مشہور ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں نشرہوا ہے، پاکستانی عوام اورکچھ فنکار دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ جہاں تقریباً تمام پاکستانی ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستانی ٹی وی پر نشر کرنے سے بے حد خوش ہیں، وہیں یاسر حسین، ژالے سرحدی، شان شاہد اور ہدایت کارسید نوراس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دکھائے جانے کے سخت مخالف ہیں۔

پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستانی سوشل میڈیا پرارطغرل کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان ایک جنگ سی چل رہی ہے جس میں یاسر حسین پیش پیش ہیں اورکھل کر ترک ڈرامے کی مخالفت کررہے ہیں۔ حال ہی میں وی جے انوشے اشرف اوریاسر حسین کے درمیان اسی موضوع کو لے کراچھی خاصی بحث ہوچکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

بیماریوں سے بیزاری نہیں، ان کا علاج ضروری: سونیا حسین

 اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ بیماری سے بیزار کیوں ہوتے ہیں، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے