ہوم / فن فنکار / محسن عباس حیدر نے نئی فلم سائن کرلی

محسن عباس حیدر نے نئی فلم سائن کرلی

کراچی: اداکارو گلوکار محسن عباس حیدرنے نئی فلم ’’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘‘ سائن کرلی۔

محسن عباس حیدر نے فلم سائن کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔ نئی فلم میں محسن عباس مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو ہدایت کار ابوعلیحہ ڈائریکٹ کریں گے جب کہ علی معین نے فلم کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق محسن عباس حیدر کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ابھی فلم سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتاسکتے تاہم وہ فلم میں ناصر نامی لڑکے کا کردار ادا کررے ہیں، جو زندگی میں کافی سمجھوتے کرتا ہے تاہم ایک دن وہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے جس کے باعث وہ بہت سارے لوگوں کی آواز بن جاتا ہے۔

فلم میں موجود پیغام کے حوالے سے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ اس فلم میں تفریح کے ساتھ لوگوں کو معاشرتی پیغام بھی دیا گیا ہے اس کے علاوہ معاشرے کی تلخیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس محسن عباس حیدر اور ان کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور علیحدگی کی خبریں میڈیا پر زیرگردش رہی تھیں اور اس وجہ سے محسن عباس حیدر کو نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام سمیت کئی پراجیکٹ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ کے خرچے کے دعویٰ پر جواب جمع کرادیا

لاہور: اداکاروگلوکار محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے خرچے کے دعویٰ کے کیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے