ہوم / فن فنکار / مراٹھی فلموں کی اداکارہ پوجا دوران زچگی زندگی کی بازی ہا گئیں

مراٹھی فلموں کی اداکارہ پوجا دوران زچگی زندگی کی بازی ہا گئیں

بھارت کی مراٹھی فملوں کی خوبرو اداکارہ پوجا دوران زچگی جاں بحق ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وقت پر ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پوچا کو بروقت اسپتال نہیں پہنچایا جا سکا۔ دوران زچگی پوجا اور ان کی نومولود بیٹی دونوں جاں بحق ہو گئیں۔بھارتی ریاست مہارشٹرا میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی ابتر صورتحال نے ایک اداکارہ کی جان لے لی۔پوجا کو ڈیلیوری کیلئے گڑگاوٗں کے ایک بنیادی صحت مرکز لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایک بچی کو جنم دیا۔ پیدائش کے فوری بعد بچی کی حالت بگڑ گئی اور وہ چند منٹوں میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ ڈاکٹرز نے پوجا کی زندگی بچانے کیلئے اسے ہنگولی کے سول اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا لیکن پوجا اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

نصیر الدین پھرمشتعل ہجوم میں مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق بیان پر ڈٹ گئے

ممبئی … بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار نصیر الدین شاہ ایک مرتبہ پھر معاشرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے