ہوم / فن فنکار / سوشل میڈیا صارفین کی فہد مصطفیٰ کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت

سوشل میڈیا صارفین کی فہد مصطفیٰ کو مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت

کراچی: اداکار فہد مصطفیٰ کو عمرے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں مقدس مقام کا احترام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

عمرے کی ادائیگی کے دوران فنکاروں کی جانب سے تصویر شیئر کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہر فنکار عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے اور لوگ فنکاروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

گزشتہ روز اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقام حرم شریف کے سامنے کھڑے ہوکر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں فہد مصطفیٰ کو عمرے کی ادائیگی کے لیے مبارکباد دے رہے ہیں وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

لوگوں نے تصویر میں  فہد مصطفیٰ کے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہونے کے انداز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ایسا لگ رہاہے جیسے فہد مصطفیٰ فوٹوشوٹ کروارہے ہوں۔ زایان نامی شخص نے کہا خدا فہد مصطفیٰ کو ہدایت دے۔

بہت سے صارفین نے فہد مصطفیٰ کو عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ آپ کا عمرہ قبول فرمائے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا ہم کون ہوتے ہیں کسی کو جج کرنے والے۔

یہ بھی چیک کریں

فنکاروں کا پی ایس ایل کے میچزبغیرشائقین کروانے کے فیصلے کا خیرمقدم

کراچی: شوبز فنکاروں نے سندھ حکومت کے کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے دیگر میچز …

ماہرہ اور فہد کی ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

کراچی: ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ رواں برس کی بڑی فلموں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے