ہوم / فن فنکار / ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا مقبول ترین ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ٹی وی پر دوبارہ واپس آرہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کے لکھے گئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے بلکہ اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما کہا جارہا ہےجسے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی بے حد پزیرائی ملی۔ لوگوں نے تو اس ڈرامے کو اس حد تک پسند کیا کہ ہر ہفتے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی تھی۔

عوام کی اسی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں دانش کا مرکزی کردار اداکرنے والے اور ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ٹی وی اسکرین پر 30 مارچ سے واپس آرہا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا سیکوئل بنا تو خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے،ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اگر ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا سیکوئل …

ڈائیلاگ ’’دوٹکے کی عورت‘‘ نے عائزہ خان کا ابھی تک پیچھا نہ چھوڑا

کراچی: عائزہ خان نے ان کے حوالے وائرل ہونے والی جعلی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے