ہوم / فن فنکار / اداکارہ میرا نے ایک کنال کاگھر دھوکے سے اپنے نام کروایا، خاتون عدالت پہنچ گئی

اداکارہ میرا نے ایک کنال کاگھر دھوکے سے اپنے نام کروایا، خاتون عدالت پہنچ گئی

پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری کی معروف اور سکینڈل کوئین میرا پر تسلیم کوثر نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے دھوکا دہی سے ان کا ایک کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔

سول کورٹ میں ادکارہ میرا کے گھر کی دعوے دار خاتون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج عدنان علی نے تسلیم کوثر نامی خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی، میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا، میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

خاتون نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتےہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی چیک کریں

’میرا جی آپ ایک ہی ہیں،‘ یاسرحسین بھی اداکارہ کے مداح نکلے

کراچی: اداکاریاسرحسین کا کہنا ہے کہ ایک فلم کی ہیروئن کیسے دکھتی ہے اور کیمرے کے …

اداکارہ میرا کا اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ

لاہور: اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنی گلابی انگلش اورمختلف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے