ہوم / فن فنکار / کراچی میں عاطف اسلم کے کنسرٹ پر تنازع

کراچی میں عاطف اسلم کے کنسرٹ پر تنازع

معروف گلوکار عاطف اسلم کراچی کے بیچ ویو پارک کلفٹن میں 7 دسمبر کو ایک کنسرٹ کر رہے ہیں جس کی ٹکٹس بھی بِک چکی ہیں لیکن محکمہ باغات کے ڈائریکٹر جنرل پارکس نے اس کنسرٹ کو فراڈ قرار دے دیا۔ یہ پارک میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایم سی کے زیر انتظام ہے۔ 1500 سے دس ہزار روپے تک آن لائن ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ ڈی جی پارکس آفاق مرزا نے کہا کہ کنسرٹ ایک فراڈ ہے کیونکہ ابھی تک عاطف اسلم یا کنسرٹ منعقد کرنے والی کسی کمپنی نے اجازت کیلئے درخواست ہی نہیں دی۔ بغیر اجازت کے کوئی کیسے پارک میں کنسرٹ کر سکتا ہے؟ ڈی جی پارکس نے عاطف اسلم کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا ہے کہ کہیں آپ کے نام پر کوئی پیسے تو نہیں بٹور رہا۔ آفاق مرزا کے مطابق دسمبر میں پاک بحریہ کی مشقیں ہوتی ہیں ایسے میں سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کنسرٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس کنسرٹ کی پبلسٹی سوشل میڈیا پر کی جا رہی ہے اور اب تک ہزاروں ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سال اگست میں یوم آزادی کے دن بھی اسی طرح کے کنسرٹ کا چرچا تھا تاہم بعد میں عاطف اسلم نے بتایا کہ وہ اس طرح کے کسی کنسرٹ کے بارے میں نہیں جانتے۔

یہ بھی چیک کریں

نازوں پلی بنٹی اب اسلام آباد میں ڈھابہ چلا کر گزر بسر کر رہی ہے

کہتے ہیں وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ آج امارت میں ٹھاٹھ باٹھ تو کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے