ہوم / سائنس اور ٹیکنالوجی / آب و ہوا میں تبدیلی سے انٹارکٹیکا کی برف سبز ہورہی ہے

آب و ہوا میں تبدیلی سے انٹارکٹیکا کی برف سبز ہورہی ہے

لندن: انٹارکٹیک پر سبزہ موجود نہیں لیکن وہاں الجی بہت تیزی سے پھیل کر سفید برف کو سبز کررہی ہے۔ تاہم یہ تبدیلی کچھ جگہوں پر دیکھی گئی ہے لیکن اگلے ماہ و سال میں اس میں بہت تیزی رونما ہوگی۔

اگرچہ انٹارکٹیکا کی برفیلی سرزمین پر پودے اور سبزہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہاں الجی کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے ۔ تاہم یہ الجی اب عالمی گرمی کی وجہ سے بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج اور برٹش انٹارکٹک سروے نے سیٹلائٹ تصاویر اور بعض زمینی مشاہدات سے دنیا کے سب سے ویران برفیلے برِاعظم پر سبز الجی کے پھیلاؤ پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

سائنسدانوں نے 1600 مقامات پر الجی کے پھیلاؤ کی خبر دی ہے جس کے ساتھ مزید 1.9 مربع کلومیٹر پر الجی کو دیکھا ہے۔ کیمبرج کے سائنسداں میٹ ڈیوس کہتے ہیں کہ چونکہ انٹارکٹیکا پر پودے نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن الجی کی اتنی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

A handout picture taken in 2018 and released on May 19, 2020 by the University of Cambridge and Matthew Davey shows green snow algae in Rothera Point, Adelaide Island, Antarctica. – Parts of the Antarctic Peninsula will change colour as "green snow” caused by blooming algae is expected to spread as global temperatures increase, new research showed on May 19, 2020. (Photo by Matthew Davey / University of Cambridge / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE – MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO / MATTHEW DAVEY / UNIVERSITY OF CAMBRIDGE ” – NO MARKETING – NO ADVERTISING CAMPAIGNS – DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ الجی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرتی ہے اور پوری الجی مجموعی طور پر 875,000 کاروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر جذب کررہی ہے۔ یہ الجی پینگوئن کی آبادی کے پاس زیادہ دیکھی گئی ہے اور ان پرندوں کا فضلہ الجی کے لیے ایک بہترین فرٹیلائزر کا کام کرتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ قطبین کے کئی مقامات باقی دنیا کے مقابلے میں بہت تیزی سے گرم ہورہے ہیں اور برف پگھل رہی ہے اور اس دوران سبز الجی پھیلتی جاری ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔ اگرچہ الجی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتی ہے لیکن برف پر بکھری سبز الجی سے سورج کی روشنی منعکس ہونے کا عمل بھی متاثر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے