ہوم / سائنس اور ٹیکنالوجی / ایپل اور گوگل کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے کیلئے نوٹیفکیشن سافٹ ویئر ٹول جاری

ایپل اور گوگل کا کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے کیلئے نوٹیفکیشن سافٹ ویئر ٹول جاری

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور گوگل نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے نیا سافٹ ویئرٹول جاری کردیا۔

گوگل نے اینڈرائیڈ اور ایپل نے آئی او ایس ڈیوائسز میں ایک ایسے بلیو ٹوتھ سسٹم سے متعلق نئی تفصیلات جاری کی ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹریکنگ میں مدد فراہم کرے گا۔

ایپل اور گوگل نے دنیا کے 22 ممالک میں اسمارٹ فون صارفین کو اپنے قریب کورونا وائرس کا شکار افراد سے آگاہ رکھنے کے لیے  نوٹیفکیشن سافٹ ویئر ٹول جاری کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سافٹ ویئر حاصل کرنے والے ملکوں میں امریکا، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، لیٹویا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ 

ایپل اور گوگل کے جاری کردہ سافٹ ویئر ٹول کو استعمال کرتے ہوئے ہر ملک صرف ایک انفرادی نوعیت کی ایپ تیار کرسکے گا جو اس کے شہریوں کو فراہم کی جا سکے گی۔ 

اگر کو ئی شخص یہ بتائے گا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تو بڑی حد تک یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ اس سے ممکنہ طور پر کن افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ 

بعدازاں حکومت کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ آیا بیمار شخص کے بارے میں معلومات عوام کو جاری کی جائیں یا نہیں۔ 

اس کے علاوہ  پبلک ہیلتھ اہلکار ان افراد سے رابطہ کرکے ان کے ٹیسٹ کرسکیں گے اور ہدایات جاری کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، 154 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں آج کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی …

عید تعطیلات کے بعد ملک میں دکانیں اور بازار کھل گئے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے