ہوم / پاکستان / طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن پھر دھماکا ہوا، مسافر کی روداد

طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن پھر دھماکا ہوا، مسافر کی روداد

کراچی طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر  محفوظ رہا۔

لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں مسافر محمد زبیر بھی موجود تھے جنہیں زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں اور وہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

زخمی محمد زبیر کا کہناہے کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے لیکن اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا اور طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھیں کھلیں تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اسپتال میں محمد زبیر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ 

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ اب تک طیارہ حادثے میں 2 مسافر معجزانہ طور بچ گئے جن کی شناخت ظفر مسعود اور محمد زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے لہٰذا باقی مسافروں کے لیے بھی دعا کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 8303 کو لینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آیا اور طیارہ 2 بجکر 37 منٹ پر گرگر تباہ ہوگیا جبکہ جہاز میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے۔

حادثے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

طیارہ حادثہ؛ فرانسیسی ماہرین کی جائے حادثہ پر منفرد انداز میں تحقیق

کراچی: پی آئی اے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے پاکستان پہنچنے والی ائربس کی …

بدقسمت طیارے کا وائس ریکارڈر غائب، تحقیقاتی اداروں کو نہ مل سکا

کراچی: پی آئی اے کے تباہ ہونے والے بدقسمت طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر لاپتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے