ہوم / پاکستان / شیخ رشید نے 30 دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہونے کی پیش گوئی کر دی

شیخ رشید نے 30 دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہونے کی پیش گوئی کر دی

 شیخ رشید نے 30 دسمبر سے پہلے ن لیگ تقسیم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا نواز شریف سیر سپاٹے کر رہے ہیں واپس آنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی ساری سیاست لندن جانے کیلئے ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن برے حالات سے دوچار ہوں گی، فضل الرحمان جلسہ جلسہ کھلیں گے، اے پی سی ٹائیں ٹائیں فش، کچھ بھی نہیں ہوگا۔

کراچی پیکج پر شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے کراچی میں وہی کیا جو ملک کا تقاضہ ہے، مرکز اور صوبے کو ایک جگہ بٹھانے میں فوج کا کلیدی کردار ہے، ہمیں اب اس بات پر لڑنا نہیں چاہیے کہ ایک روپے کس نے لگائے 2 روپے کس نے لگائے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے، یہ سال ہماری حکومت خدمت کا سال گزارے گی۔
 

یہ بھی چیک کریں

پٹرولیم قیمتیں بڑھانے پر ن لیگ نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ لیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے بہا اضافے پر وزیراعظم …

6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے