ہوم / پاکستان / سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آئیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عادل الجبیر ان کی سے آج ملاقات ہوگی اور وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور خطے کا امن واستحکام ہے، پاکستان اور بھارت کے معاملے  پر پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا اور ساتھ ساتھ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر کا شکار ہوا ہے اور اس سے قبل ان کی یکم مارچ کو پاکستان آمد متوقع تھی۔ReplyReply allForward

یہ بھی چیک کریں

دنیا بھر سے سکھ یاتری بابا گرو نانک کی زیارت کیلئے رخت سفر باندھ رہے ہیں

تحریر:ڈاکٹر سہیل چیمہ پچھلے ہفتے سکھوں پر کچھ معلوماتی پروگرام دیکھے۔ جیسے جیسے پروگرام دیکھتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے