ہوم / پاکستان / دہشت گردوں کے حملے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

دہشت گردوں کے حملے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں کے حملے کے باوجود کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 242 پوائنٹس اضافے سے 34181 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 486 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور بازارمیں آج 15.69کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 5.62 ارب روپے رہی جبکہ سرمایہ کاروں کو آج 67 ارب روپے کا منافع ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری د ن کے اختتام پر 6490 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح 4 دہشتگردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

حملے میں 2 سیکیورٹی گارڈز، ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل 7واں مثبت دن، ڈالر اور سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل ساتواں مثبت دن رہا جبکہ سونے اور …

پی ایس ایکس حملہ: ماسٹر مائنڈ حملہ آور کا بذریعہ کیمرہ دہشتگردوں سے براہ راست رابطہ تھا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق تفتیش میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے