ہوم / پاکستان / جناب اسپیکر یہ شخص مجھے 13 روز سے تنگ کر رہا ہے، خواجہ آصف

جناب اسپیکر یہ شخص مجھے 13 روز سے تنگ کر رہا ہے، خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور  مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف  قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکومت پر شدید تنقید کررہے تھے کہ اس دوران  فواد چوہدری نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بھی کریں کتنا بولیں گے۔

اس پر خواجہ آصف بھی غصے میں آگئے اور کہا کہ ‘جناب اسپیکر یہ شخص مجھے 13 روز سے تنگ کررہا ہے’،انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے متعلق ایسی ایسی بات کروں گا کہ یہاں ایوان میں بیٹھنا مشکل ہوگا۔

اس پر فواد چوہدری نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ انھیں کہیں کہ معافی مانگیں، ان کی تقریر بند کرائیں، ہم ان کے حلقہ کے مسائل سننے نہیں آئے، اسپیکر صاحب آپ رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فواد چوہدری کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ   پلیز حوصلہ رکھیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب میں آپ کے چیمبر میں آکر اس معاملہ کی وجہ بتا دوں گا۔

یہ بھی چیک کریں

مائنس عمران خان کا مطالبہ غیر جمہوری نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان …

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر پر فواد چوہدری اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے