ہوم / پاکستان / ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں، فردوس عاشق

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں، فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پزیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے۔ آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

یہ بھی چیک کریں

میر شکیل اور جیو گروپ حکومت پر تیر برسانے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت دیں، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میر شکیل …

قوم کو مبارک ہو (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے