ہوم / پاکستان / عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روک دی

عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روک دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب محمد سرور کو اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری روکنے اور گورنر پنجاب کو سمری پر دستخط نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مراعات سے متعلق بل دوبارہ ایوان میں لانے کو کہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے، وزیر اعلی کو پوری زندگی کے لئے گھر دینے کا فیصلہ مناسب نہیں۔ وزیراعظم نے لائف ٹائم مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں، اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا، عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے، ملک میں خوشحالی ہوتو اس طرح کے فیصلوں کاجواز بھی بنتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

اب پاکستان میں عوامی مقامات پر ’ماسک پہننا لازمی ہوگا‘

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ …

اظہر محمود اور عبدالرزاق کی عمران خان کیساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش

لاہور: سابق آل راؤنڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے