ہوم / پاکستان / مجھے بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا: انوشے اشرف کا انکشاف

مجھے بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا: انوشے اشرف کا انکشاف

پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹویٹر پر اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ ان کا بازار جانا ہوا، میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھکا ہوا تھا اور کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس روز میرے بالوں میں تیل بھی لگا ہوا تھا یہاں تک کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس حلیے میں بھی بازار میں انہیں چھیڑا گیا۔

اپنے ٹویٹ میں انوشے اشرف نے موقف اختیار کیا کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے، لہذا بے حیائی کو اس کی وجہ نہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے