ہوم / پاکستان / سندھ بھر میں عید کی نماز کے لیے ہدایت نامہ جاری

سندھ بھر میں عید کی نماز کے لیے ہدایت نامہ جاری

کراچی: سندھ حکومت نے نماز عید اور جمعتہ الوداع کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا جو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیج دیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی پہلے سے نشاندہی کی جائے، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر کیے جائیں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے لیے 20 نکاتی ضوابط پر عمل کرایا جائے، نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک مقام پر ایک سے زائد بار نمازِ عید اداکی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بازاروں، بس اسٹینڈ، ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں عید کے اجتماعات، مخصوص افراد کی شرکت

مکہ مکرمہ: حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ حرم شریف …

حکومت سندھ نے شاپنگ مالز اورساتوں دن کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی

حکومت سندھ نے وفاق سے توثیق کے بعد شاپنگ پلازہ کھولنے اور ہفتے کے ساتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے