ہوم / پاکستان / ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، 154 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، 154 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں آج کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1225ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59151 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 374 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 42، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 154 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے 151 کسیز اور ایک ہلاکت اسلام آباد میں جب کہ تین کیسز اور دو ہلاکتیں آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ 

سندھ

سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید 573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 23507 اور اموات 374 ہو گئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے بھی منگل کو کورونا کے مزید 464 کیسز اور 10 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21118 اور اموات 362 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 6185 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 151 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1879 جب کہ اموات 18 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج مزید تین افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 2 افراد جاں بھی بحق ہو گئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل کی گئی ہے۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث آج مزید ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد صوبے میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 3536 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 1156 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 416 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 8259 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 2578 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی گزشتہ روز مہلک وائرس سے ایک اور شہری انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کےمطابق علاقے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 638 ہے جب کہ اب تک 457 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 مریضوں کا انتقال، 1220نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج کورونا وائرس میں مبتلا 32 مریضوں کا انتقال ہو گیا جب کہ …

سندھ کی جیلوں میں 1196 قیدی کورونا وائرس کا شکار

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر کی جیلوں میں 1196 قیدی کورونا وائرس کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے