ہوم / پاکستان / یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے

یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نےکہا کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستاں سناتا ہے جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل، کوئی قربانی نوازشریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی، پاکستان زندہ باد۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اک اک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی اک اک بوند سے، کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کو آسمانوں کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، وہ کون ہے جو سب قربان کر کے بھی عہد وفا نبھا رہا ہے اور نبھاتا رہے گا، بس ایک ہی جواب آئے گا، سلام نواز شریف۔

یہ بھی چیک کریں

جس طرح جج کوبرطرف کیا گیا اس کے فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم …

جہانگیر ترین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے