ہوم / پاکستان / کورونا وبا؛ ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی

کورونا وبا؛ ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1022 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1022 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 80 جب کہ اسلام آباد میں 20 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

راولپنڈی ایم ایچ اسپتال میں خاتون کیپٹن(ر) شاہدہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئیں جو 21 مارچ سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں، خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں جس کے بعد جاں بحق مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، 5 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں پر یاسر حسین برس پڑے

اداکار یاسر حسین نے مستحقین کو امداد دیتے وقت سیلفی لینے والے فنکاروں اور افراد …

کورونا سے مزید 4 جاں بحق، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 32 اور مجموعی کیسز 2291 ہوگئے

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے