ہوم / پاکستان / آمنہ الیاس اور داور کی دوستی اچانک شادی میں تبدیل

آمنہ الیاس اور داور کی دوستی اچانک شادی میں تبدیل

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے خاموشی سے شادی کر لی، انہوں نے چند ماہ قبل ایک گیم شو میں جلد شادی کا عندیہ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آمنہ کا نکاح سادگی سے معروف ڈائریکٹر داور محمود سے ہوا جس میں ان کے چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تاہم ابھی تک دونوں کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

آمنہ الیاس اور داور محمود کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی ہے اور کچھ عرصہ پہلے اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ انڈسٹری سے وابستہ ایک شخص سے شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنی بات سچ کر دکھائی ہے۔ داور محمود اور آمنہ الیاس اس وقت ایک ڈرامے میں اکٹھے کام بھی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے