ہوم / پاکستان / راولپنڈی میں ذہنی معزور بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی میں ذہنی معزور بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرخان میں 14 سالہ ذہنی معزور بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں 14 سالہ ذہنی معزور بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، متاثرہ بچہ اسپیشل ایجوکیشن اسکول سسٹم میں زیر تعلیم تھا، ملزم نے بچے کو گھر لے جاکر زیادتی کی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ملزم غلام مصطفے نے اس کے ذہنی معزور 14 سالہ بچے کو زبردستی گھر لے کر زیادتی کی، بچہ روتا ہوا گھرآیا اور والدین کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے آگا ہ کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ پہلے سے درج تھا لیکن ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا جس کو گوجرخان پولیس نے گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے