ہوم / بین الاقوامی / عورت انسان کی پہلی معلم اور درس گاہ ہے، ترک صدر

عورت انسان کی پہلی معلم اور درس گاہ ہے، ترک صدر

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ’یوم خواتین‘ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین انسانیت کی پہلی معلم اور درس گاہ ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق 8 مارچ کو یومِ نسواں کے موقع پر صدر طیب اردوان نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ خواتین قربانیوں، محنتوں اور محبتوں کے ذریعے آئندہ نسلوں کی تربیت کر کے پہلی معلم اور درس گاہ کی حیثیت سے دنیا کے مستقبل کو سنوارتی ہیں۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون ایک کنبے کو تشکیل دیتی ہے جو معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ تعلیم و تربیت کیساتھ کیساتھ پیشہ وارانہ زندگی اور سیاست تک ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔ تعلیم یافتہ، خود اعتماد اور بہادر خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

صدر طیب اردوان نے جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے امتیازیت پر قابو پانا معاشرے کے ہر طبقے کا فریضہ ہے۔ ترک صدر نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والی اور مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

یہ بھی چیک کریں

عالمی رہنماوٗں کا ایک دوسرے سے ملاقات کے دوران ہاتھ ملانے سے گریز

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ترک صدر طیب اردوان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن …

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ریاستی مظالم پر پاکستان اور تُرکی کی عوام کا درد سانجھا ہے، طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے