ہوم / بین الاقوامی / اسرائیل سے معاہدے پر امارات اور بحرین کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران
Iranian President Hassan Rouhani speaks during a meeting with a group of Iranian athletes, in Tehran, Iran, June 1, 2019. Official President website/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. NO RESALES. NO ARCHIVES - RC1922713680

اسرائیل سے معاہدے پر امارات اور بحرین کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ایران

ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو اسرائیل سے معاہدے کرنے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا اور اگر خطے میں امن سبوتاژ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھی دونوں مسلم ممالک پر عائد ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے امن معاہدے پر دستخط کردیئے جس پر ایران کے صدر حسن روحانی نے دونوں مسلم ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدر حسن روحانی نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ اسلامی ممالک کے شہری تو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کے حکمراں نہ تو مذہب کو اہمیت دے رہے ہیں اور نہ اپنے ہم مذہب و ہم زبان فلسطینیوں سے رشتے کا پاس رکھ رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل روز بہ روز فلسطینیوں پر مظالم کو بڑھاتا جا رہا ہے، ایسے میں کوئی بھی دردمند کس طرح ایسے ظالم ملک سے ہاتھ ملا سکتا ہے۔ اگر خطے میں صورت حال بگڑتی ہے تو اس کے ذمہ دار بحرین اور امارات ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

کورونا وبا کے دوران بھی دوست ممالک امریکی پابندیوں پر خاموش تماشائی بنے رہے، ایران

ايران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی کسی …

ایران نے عالمی ایٹمی ایجنسی کو دو مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دیدی

ایران نے عالمی ایٹمی توانائی کو دو مشتبہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے