ہوم / دلچسپ و عجیب / امریکی خاندان نے روڈ سے ملنے والے 10 لاکھ ڈالر پولیس کے حوالے کردیئے

امریکی خاندان نے روڈ سے ملنے والے 10 لاکھ ڈالر پولیس کے حوالے کردیئے

ورجینیا : ایک امریکی خاندان کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے بیزار ہوکر ایک لمبی ڈرائیو پر جارہا تھا کہ انہیں بھری دوپہر سڑک کے عین درمیان ایک بیگ ملا جس میں ایک لاکھ ڈالر کی رقم موجود تھی۔ اب پولیس کو اس رقم کے ورثا کی تلاش ہے۔

ورجینیا کی شانز فیملی نے روڈ کے عین درمیان رکھے بیگ کو پہلے کوڑے کا تھیلا سمجھا تھا لیکن دیکھنے پر اس میں دس لاکھ ڈالر کی رقم موجود تھی۔

کیرولائن کاؤنٹی پولیس کے میجر اسکاٹ موسر نے بتایا کہ یہ تھیلا اٹھا کر انہوں نے گاڑی میں رکھ لیا اور آگے ایک اور ایسا ہی تھیلا ملا جس میں مزید رقم برآمد ہوئی۔

ورجینیا کے اس خاندان کی ایک خاتون ایملی نے بتایا کہ بیگ کے اندر پلاسٹک کے چھوٹے بیگ تھے اور ایک جگہ ’کیش والٹ‘ لکھا تھا اور کسی جگہ کا پتا بھی لکھا تھا۔

لیکن محکمہ پولیس نے  جب محکمہ ڈاک سے رابطہ کیا تو بھی ڈالر بھرے تھیلوں کا احوال نہ مل سکا اب پولیس اس کے اصل مالکان کی تلاش میں ہے۔ اس میں محکمہ ڈاک بھی مدد کررہا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں شانز خاندان کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی خطیر رقم ملنے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا تاکہ یہ رقم اصل مالک تک پہنچائی جاسکے۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

امریکی ریپ گلوکارکانیے ویسٹ کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

 امریکی ریپ گلوکارکانیے ویسٹ نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ کانیے ویسٹ نے صدارتی …

’حلیمہ سلطان‘ کی پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے خوشخبری

 شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان سپر لیگ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے