ہوم / دلچسپ و عجیب / انسان کو تناؤ سے نجات دلانے والی شرٹ تیار

انسان کو تناؤ سے نجات دلانے والی شرٹ تیار

لاہور … آپ نے اکثر تناؤ کم کرنے کے لیے مساج کرنے یا کوئی دوا لینے کے بارے میں سنا ہوگا لیکن اب ایک ایسی شرٹ متعارف کرائی گئی ہے جسے پہن کر آپ تناؤ سے نجات پاسکتے ہیں۔اسپینش فیشن برانڈ سیپیا نے ایک ایسی شرٹ متعارف کرائی ہے جو کہ خصوصی انسان میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔برانڈ کا کہنا ہےکہ جو افراد تناؤ کا شکار ہیں وہ اس ویلنس شرٹ کو پہننے کے بعد اپنے اند دباؤ کی اس کیفیت کو کم محسوس کریں گے ، یہ شرٹ انسان کی خون کی روانی کو بہتر اور جسم میں موجود توانائی کی مقدار کو بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے۔یہ اسپینش برانڈ سیپیا کئی سالوں سے اسمارٹ کپڑے بنا رہی ہے، سب سے پہلے اس برانڈ کی جانب سے ایسی شرٹ متعارف کرائی گئی تھی جس میں ایک خاص قسم کے کپڑے کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شرٹ کی آستینوں اور کالر پر داغ نہیں لگ سکتے تھے۔اس کے بعد سیپیا نے ایک ایسی شرٹ متعارف کرائی جس میں ایسے کپڑے کا استعمال کیا گیا تھا جس سے شرٹ پہننے والے شخص کو زیادہ پسینہ نہیں آئے گا اور نہ ہی اس شرٹ پر پسینے کے داغ بنیں گے۔اب حال ہی میں اسپینش برانڈ نے یہ اسمارٹ شرٹ متعارف کرائی جس کا تعلق براہ راست صحت سے ہے اور اسے پہننے والا شخص تناؤ کی کیفیت کو کم محسوس کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

اقوام عالم میں اسلام پُرامن اور بہترین مذہب ہے، ایف بی آئی نے مسلسل 15 سال تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ جاری کر دی

امریکہ میں بسنے والے 33 لاکھ مسلمانوں پر 15 سال کی تحقیق کے بعد امریکی …

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی بولرز کے ہاتھوں اسکاٹش بیٹنگ لائن تہس نہس

لاہور:  آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی بولنگ تکون نے اسکاٹش بیٹنگ لائن کو …

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے