ہوم / دلچسپ و عجیب / فون چوری کر کے بندر کی سیلفیاں

فون چوری کر کے بندر کی سیلفیاں

 ملائیشیا سے ایک حیران کن اور انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر چوری ہونے والا موبائل فون واپس ملنے پر شہری کو اس میں بندر کی سیلفیاں ملی ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق ملائیشیا کی جنوب میں واقع باٹو پاہاٹ کے علاقے میں زیکریڈز روڈزی نام کے ایک 20 سالہ طالبِ علم جمعے کی رات کو اپنا فون اپنے سرہانے رکھ کر سوئے لیکن ہفتے کو اٹھنے پر انہوں نے فون غائب پایا گیا۔

کھوج لگانے پر ان کا فون ان کے گھر کے عقب میں واقع جنگل میں پایا گیا اور اس کو کھولنے پر دیکھا گیا کہ فون  چوری  کرنے والے نے اپنے تصاویر اس میں لے رکھی ہیں۔ کچھ تصاویر پتوں اور درخت کی شاخوں کی ہیں جبکہ کچھ ایک بندر کی سیلفیاں ہیں۔

زیکریڈز روڈزی کا کہنا تھا کہ یہ عجیب واقع سنیچر کی صبح 11 بجے ہوا جب انہوں نے نیند سے اُٹھ کر اپنا فون غائب پایا۔ ان کے آس پاس چوری کے کوئی نشانات نہیں تھے اور ایک دن تک ڈھونڈتے رہنے کے باوجود انہیں فون نہ ملا۔ میرے خیال میں بس یہی آرہا تھا کہ یہ کسی قسم کا جادو ہے۔

تاہم اتوار کو ان کے والد نے بتایا کہ انہوں نے جمعے کی رات کو گھر کے پاس ایک بندر کو دیکھا تھا اور مشورہ دیا کہ وہ عقب میں واقع جنگل میں فون تلاش کریں۔

زیکریڈز روڈزی اپنے بھائی کے فون سے اپنے فون پر کال کی اور اسے درختوں کے بیچ میں پایا۔ فون کیچڑ اور پانی میں لدا ہوا تھا لیکن اس میں کوئی خرابی نہیں ہوئی تھی۔

زیکریڈز روڈزی نے جب اپنے رشتہ دار کے کہنے پر فون کی گیلری چیک کی تو انہیں اس میں بندر کی تصاویر ملیں۔

ان کے خاندان کو شک ہے کہ بندر ان کے بھائی کے کمرے کی کھلی کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہوا اور فون لے کر فرار ہوگیا۔

اتوار کو بندر کی لی ہوئی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے زیکریڈز روڈزی نے لکھا کہ یہ کچھ ایسا ہے جو شاید ایک صدی میں ایک بار دیکھنے کو ملے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے