ہوم / دلچسپ و عجیب / کورونا وائرس فیشن: بلغاریہ میں دیدہ زیب ماسک فروخت ہونے لگے

کورونا وائرس فیشن: بلغاریہ میں دیدہ زیب ماسک فروخت ہونے لگے

صوفیہ: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے بلغاریہ کی ایک کمپنی نے خوبصورت ڈیزائن سے دیدہ زیب ایسے ماسک تیار کیے ہیں جن پر بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ کی گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ میں سماجی کاموں کے لیے مشہور ایک کمپنی نے کورونا وائرس کیخلاف عالمی جنگ میں حصہ ڈالتے ہوئے ایسے ماسک تیار کیے ہیں جو دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین ہیں اور جن پر جانوروں کی اشکال بھی پرنٹ ہیں۔

اینجل بے بی نامی اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ حوصلہ افزا ماسک انسانی موڈ میں مسرت لا کر مرض سے پیدا ہونے والے خوف اور تناؤ کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ عمومی طور دستیاب ماسک سادہ ہوتے ہیں جسے پہننے والوں کو ترس کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

کمپنی نے یہ ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس حوالے سے کمپنی نے ہدایت کی ہے کہ یہ ماسک ماہرین طب سے تصدیق شدہ نہیں اس لیے اس ماسک کو روزانہ کی بنیاد پر دھویا جائے۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے ماسک پر جانوروں کی تصاویر بھی پرنٹ کی گئی ہیں۔


یہ بھی چیک کریں

پاکستان میں کورونا سے 35 ہلاکتیں، مجموعی کیسز کی تعداد 2450 ہوگئی

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ مزید کیسز …

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 53 ہزار سے تجاوز کر گئیں، مریضوں کی تعداد بھی 10 لاکھ سے اوپر

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 53 ہزار سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے