ہوم / دلچسپ و عجیب / چکنی مٹی سے ہوبہو انسانی پُتلا بنانے والا ماہر آرٹسٹ

چکنی مٹی سے ہوبہو انسانی پُتلا بنانے والا ماہر آرٹسٹ

چین کے صوبے چانگشا سے تعلق رکھنے والے یان جنہائی جو کہ قدرتی صلاحیت سے مالا مال ایک ایسے آرٹس ہیں جو منٹوں میں کسی بھی انسان کا پُتلا بناتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس پُتلے کو اتنے کم وقت میں بے حد نَفاست سے بناتے ہیں کہ وہ ہو بہو اصلی انسان جیسا دکھتا ہے۔

یان جنہائی ایک اسٹریٹ آرٹسٹ ہیں یعنی وہ شہر کی گلیوں میں بیٹھ کر اپنی ماہرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں، کچھ روز قبل کسی نے ان کے کام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد یہ بے حد مشہور ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ہر کسی نے ان کی تعریفیں کیں۔

چینی میڈیا کے مطابق یان جنہائی کے خاندان کی پچھلی 5 نسلیں اسی طرح چکنی مٹی سے پُتلا بنانے کی ماہر تھیں جب کہ یہ خود 8 سال کی عمر سے اپنی اس قدرتی صلاحیت کا استعمال کر کے پُتلے بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ قدرتی صلاحیتوں کے حامل یہ آرٹسٹ سب سے پہلے میڈیا پر پچھلے سال آئے تھے جب انہوں نے فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی کا شاندار پُتلا بنا کر سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

اقوام عالم میں اسلام پُرامن اور بہترین مذہب ہے، ایف بی آئی نے مسلسل 15 سال تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ جاری کر دی

امریکہ میں بسنے والے 33 لاکھ مسلمانوں پر 15 سال کی تحقیق کے بعد امریکی …

انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستانی بولرز کے ہاتھوں اسکاٹش بیٹنگ لائن تہس نہس

لاہور:  آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی بولنگ تکون نے اسکاٹش بیٹنگ لائن کو …

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے