ہوم / تازہ ترین / امریکہ کا مزید 3000 فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

امریکہ کا مزید 3000 فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن … امریکا نے سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جمعہ کو فوجوں کی نئی اور بڑی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام کی ضرورت 14 ستمبر کو سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد پیش آئی۔ اس حملے کا الزام امریکہ اور سعودی عرب نے ایران پر عائد کیا تھا۔

برطانوی خبر کے مطابق پینٹاگون نے فائٹر اسکواڈرن، مہم جوئی کی نوعیت کا فضائی ونگ اور فضائی دفاع کے اہلکار سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ پیٹریاٹ کی دو اضافی بیٹریز اور ایک ’ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈفنس سسٹم‘ (ٹی ایچ اے اے ڈی) بھیجا جارہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے کہا ہے کہ دیگر تعیناتیوں کے علاوہ اضافی 3000 فوجی بھیجے جا رہے ہیں جس کی گزشتہ ماہ اجازت دی گئی تھی۔

ابھی یہ بات واضح نہیں کہ فوجی دستوں کی نئی تعیناتی کہاں ہوگی اور کس کی جگہ لے گی۔

یہ بھی چیک کریں

ایئر ایمبولینس پہنچ گئی،نواز شریف کی برطانیہ جانے کی تیاریاں مکمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ وہ منگل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے