ہوم / تازہ ترین / فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی لبرا آئندہ سال متعارف کرا دی جائے گی

فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی لبرا آئندہ سال متعارف کرا دی جائے گی

جنیوا … دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لبرا ایسوسی ایشن کے 21 ارکان کا ایک اہم اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہوا۔ اجلاس میں لبرا ڈیجیٹل کرنسی آئندہ سال متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ لبرا کی لانچنگ میں ابھی امریکی ریگولیٹرز کی اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔جی سیون ممالک نے لبرا پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام کو اس سے خطرات لاحق ہیں۔دو امریکی سینیٹرز برائن شیٹز اور شیروڈ براوٗن نے امریکی ریگولیٹرز کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبرا سمیت تمام آن لائن پے منٹس کی سخت سکروٹنی کی جائے۔ جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں ڈیجٹل پے منٹس کی چھ بڑی کمپنیوں نے شرکت سے انکار کیا۔ ان کمپنیوں میں ویزا، ماسٹر کارڈ، اسٹرائپ، ای بے اور پے پال شامل ہیں۔ایسوسی ایشن کی باقی اکیس کمپنیوں نے فیس بک کی لبرا ڈیجیٹل کرنسی کی لانچنگ کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

آسٹریلیا کے جنگلات تاریخ کی بدترین آگ کی لپیٹ میں

آسٹریلیا کی مشرقی ساحلی پٹی اور سڈنی کے مضافات کا علاقہ تاریخ کی بدترین آگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے