ہوم / امریکہ / 2021ء کے پہلے تین ماہ میں امریکی فوج افغانستان مکمل چھوڑ سکتی ہے: پومپیو

2021ء کے پہلے تین ماہ میں امریکی فوج افغانستان مکمل چھوڑ سکتی ہے: پومپیو

 امریکا نے افغانستان سے مکمل انخلاء کی ممکنہ ڈیڈ لائن بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء کے پہلے تین ماہ میں امریکی فوج افغانستان چھوڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اور امریکا کی کوششوں سے بین الافغان مذاکرات جاری ہیں، ان مذاکرات میں تمام ممالک کے شرکا نے افغانستان میں امن کے لیے اپنی تجاویز دی ہیں۔ اسی طرح افغان طالبان گزشتہ کئی عرصے کے دوران مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ افغانستان میں امن کے لیے غیر ملکی افواج افغانستان چھوڑ جائیں۔

اسی حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں انخلاء کی ممکنہ ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء کے پہلے تین ماہ میں امریکی افواج افغانستان چھوڑ سکتی ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل انخلاء کے لیے امریکا کی تین شرائط ہیں۔

شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری سٹیٹ کا کہنا تھا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ طالبان القاعدہ سے تعلق توڑ دیں گے۔ دوسری شرط بین الافغان مذاکرات میں سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ تیسری شرط طالبان کسی بیرونی طاقت کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ تینوں شرائط پر من و عن عمل کیا گیا تو امریکی افواج افغانستان سے مکمل نکل جائیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے قوی امکانات

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا ٹیست …

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

لاہور… وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی …

امریکی کانگریس میں بھارتی کاکس کے چئیرمین کا مودی کے استقبالیہ میں جانے سے انکار ، پاکستانی کاکس کی چئیرپرسن استقبال کرنے والوں میں شامل ، استقبالیہ سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے

رپورٹ آفاق فاروقی کیلی فورنیا … ڈیموریٹک کانگریس مین اور کانگریس میں ساؤتھ ایشیا امور …

اب فیس بک موسمیاتی تبدیلیوں کی بروقت و درست معلومات بھی پیش کرے گا

چند دنوں بعد فیس بک اپنی مرکزی ایپ میں ایک بالکل نئے ’’کلائمٹ سائنس انفارمیشن …

ترک صدر پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کیخلاف سازش کررہے ہیں، انڈین میڈیا

کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان اور ترک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے